سیکرٹری جنرل او آئی سی کی ترک صدر سے ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

104
اسلامی تعاون تنظیم

استنبول۔ 10 مئی (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے ترک صدر طیب اردگان سے دو روزہ بین الاقوامی فورم کے موقع پر اوقاف القدس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے خطے میں سیاسی پیش رفت اور دو طرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر طیب اردگان نے او آئی سی کے لئے ترکی کی مسلسل حمایت ،امت مسلمہ خصوصا فلسطینی کاز کو برقرار رکھنے اور مشترکہ اسلامی موقف کو فروغ دینے پر زور دیا ۔