محکمہ ایکسائز نے وہیکل ٹیکس کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی

153
Islamabad Excise and Taxation
Islamabad Excise and Taxation

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لیے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ، انہیں اپنے واجبات کی ادائیگی اور قانونی جرمانے سے بچنے کے لیے مزید وقت فراہم دے دیا، ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ محکمہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور نادہندگان کو غیر ادا شدہ رقم کے 200فیصد تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اس عمل کو آسان بنانے کے لیے، سمارٹ کارڈ کے صارفین اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے اپنا ٹوکن ٹیکس آن لائن ادا کر سکتے ہیں جو کہ 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ اس دوران توسیعی مدت کے دوران مزید ٹیکس دہندگان کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایکسائز کاؤنٹرز رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ترجمان نے برسوں سے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ جرمانہ یا رجسٹریشن کینسل سے بچنے کے لیے اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں

تاہم ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون پر عمل کرنے اور تکلیف سے بچنے کے لیے فوری عمل کریں۔ توسیع شدہ آخری تاریخ تمام ٹیکس دہندگان کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔