سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی برائے لبنان کی ملاقات،علاقائی امور پر تبادلہ خیال

121
Saudi Foreign Minister
Saudi Foreign Minister

ریاض۔6جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں لبنان کے لیے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین نے ملاقات کی ،جس میں لبنان کی صورتحال اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے ودران موجودہ علاقائی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے لبنانی امور شہزادہ یزید بن محمد بن فہد الفرحان بھی موجود تھے۔