حیدرآباد۔ 06 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی کی سربراہی میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک میونسپل کمیٹی سانگھڑ سے شروع ہو کر پریس کلب تک اختتام پزیر ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں۔اس موقع پر شرکانے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حفاظتی ٹیکوں کے فوائد اور بچوں کو بیماریوں سے بچانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ کھنے کے لئےپیدائش سے 59 ماہ تک کے بچوں کو مقررہ عمر میں حفاظتی ٹیکے لگوا کر اس مہم کا حصہ بنیں ۔ شرکانے عوام کو حفاظتی ٹیکوں بارے آگاہی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہا۔
اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز سمیت مختلف محکموں کے افسران، طبی عملہ، طلبا اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔0