انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

129
انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

لندن۔7جنوری (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جنوری کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 25جنوری کو چنائی ،تیسرا 28 جنوری کو راجکوٹ ،چوتھا 31 جنوری کو پونے جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 فروری کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ناگپور پہنچے گی جہاں وہ بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 فروری کو کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 9 فروری کو کٹک میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔