لندن۔7جنوری (اے پی پی):ناٹنگھم فارسٹ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں وولور ہیمپٹن وانڈررز کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا،یہ ناٹنگھم فارسٹ کی ای پی ایل میں 12 ویں فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
مولینکس سٹیڈیم وولور ہیمپٹن ،لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ناٹنگھم فارسٹ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وولور ہیمپٹن وانڈررز کو 0-3 گول سے ہرا دیا،ناٹنگھم فارسٹ کی جانب سے مورگن گبز وائٹ ،کرس ووڈ اور تائیو اوونی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وولور ہیمپٹن وانڈررز کی ٹیم کوئی گول سکور نہ کر سکی۔یہ ناٹنگھم فارسٹ کی لیگ میں 12ویں فتح ہے ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 46 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ آرسنل اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں 40،40مساوی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔