ایڈیلیڈ ۔8جنوری (اے پی پی):کینیڈا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔24 سالہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے مشہور …
فیلکس اوجرالیاسائم ، ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
ایڈیلیڈ ۔8جنوری (اے پی پی):کینیڈا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔24 سالہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ کے میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹر اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
بدھ کو میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں کینیڈا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو 6-1، 4-6 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فیلکس اوجرالیاسائم کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی مارکوس اینڈریس گیرون سے ہوگا۔








