سری لنکا میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان

راولپنڈی۔8جنوری (اے پی پی):سری لنکا میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ترجمان محمد نظام کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امیر الدین انصاری نے بدھ کے روز صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی کی منظوری کے بعد 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ، عبداللہ اعجاز …

راولپنڈی۔8جنوری (اے پی پی):سری لنکا میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ترجمان محمد نظام کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امیر الدین انصاری نے بدھ کے روز صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی کی منظوری کے بعد 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ، عبداللہ اعجاز کو ٹیم کا کپتان اور غلام محمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے

دیگر کھلاڑیوں میں محمد ارسلان، سیف اللہ، مطلوب قریشی، حذیفہ خان، محمد نعمان، شاہد وٹو، محمد شہزاد، حمزہ حمید، عبدالخالق، زبیر سلیم، مومن اللہ، عبدالباسط، حماد شوکت اور واقف شاہ ہیں، فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 12 سے 21 جنوری تک کولمبو میں کھیلی جائے گی جس میں سری لنکا، پاکستان، انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 12 جنوری کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔