بھارت اور آئرلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل )کھیلا جائےگا

ممبئی۔9جنوری (اے پی پی):بھارت اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ کو )سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان خواتین ٹیم سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں …

ممبئی۔9جنوری (اے پی پی):بھارت اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ کو )سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان خواتین ٹیم سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ بھارتی ٹیم کی قیادت سمرتی مندھانا کریں گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں ایک روزہ کرکٹ میچز سوراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔