نوشہرہ ورکاں۔جنوری (اے پی پی):عمر نوید سندھو ایڈووکیٹ امیدوار برائے نائب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے کہا ہے کہ وکلا برادری کی خدمت کے لیے میدان میں اترا ہوں۔
انشاء اللہ کامیاب ہو کر وکلا برادری کی خدمت ہی میری اولین ترجیح ہو گی ۔
عمر نوید سندھو ایڈووکیٹ کا تعلق تتلے عالی سے ہے اور وہ اس سے پہلے بطور فنانس سیکرٹری تحصیل بار نوشہرہ ورکاں منتخب ہو کر خدمت کر چکے ہیں۔