ایڈیلیڈ ۔9جنوری (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ٹومی پال اور کینیڈا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
27 سالہ امریکی ٹینس سٹار ٹومی پال نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتاکو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ24 سالہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی نے ٹاپ ایٹ رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی مارکوس اینڈریس گیرون کو شکست دی ۔ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ کے میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹر اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
جمعرات کو میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں27 سالہ امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی رنکی ہیجیکتاکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں کینیڈا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی مارکوس اینڈریس گیرون کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔