وزیر اعلی پنجاب کسانوں کی بہتری و ترقی کیلیے منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہیں،ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی

101

کہوٹہ۔ 09 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کسانوں کی بہتری و ترقی کیلیے مفید منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی سید شاہد افتخار بخاری نے تحصیل کہوٹہ کے گاؤں ٹھنڈا پانی میں زمیندار قربان حسین جو گرین ٹریکٹرز سکیم کے مستفید بھی ہیں کی رہائش گاہ پر گرین ٹریکٹرز کی فیزیکل ویریفیکیشن کے موقع اور کاشتکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز سکیم کی کامیابی کے بعد دو سو کنال پر گندم کی کاشت کرنے والے کسانوں کو قرعہ اندازی کے زریعے مفت ٹریکٹرز فراہم کیے جانے کے منصوبے کا بھی اعلان کر چکی ہیں جس کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں بھی طلب کی جا چکی ہیں ۔ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کیلئےکسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال بارشوں کی کمی کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہو رہی ہے ،آپ لوگ ہر گاؤں میں نماز استسقاء کا اہتمام کریں۔ آخر میں انہوں نے کہوٹہ کے تمام کھاد اور بیج ڈیلرز کو چیک کرتے ہوئے ان کو سرکاری ریٹ پر کھاد بیج کی فروخت کیلیے سخت ہدایات جاری کیں۔