ایڈیلیڈ ۔9جنوری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کے میتھیو …
ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز،اٹلی کی جوڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
ایڈیلیڈ ۔9جنوری (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔
اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ان کے بیلجیم کے جوڑی دار جوران ویلیگن کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے مشہور شہر ایڈیلیڈ کے میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹر اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
جمعرات کو میموریل ڈرائیو ٹینس سینٹرایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کے ٹینس سٹار سائمن بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن اور ان کے بیلجیم کے جوڑی دار جوران ویلیگن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 6-7(5-7) سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








