وزارت تجارت کابرسلز میں یورپی یونین کے ڈیجیٹل پورٹل ٹریڈ کنٹرول اینڈ ایکسپرٹ سسٹم بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

96
Ministry of Commerce
Ministry of Commerce

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وزارت تجارت نے برسلز میں پاکستان کے کمرشل اتاشی عمر حمید کے تعاون سے یورپی یونین کے ڈیجیٹل پورٹل ٹریڈ کنٹرول اینڈ ایکسپرٹ سسٹم کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ جمعرات کو وزارت تجارت سے جاری اعلامیہ کے مطابق آن لائن اجلاس میں اہم حکومتی سٹیک ہولڈرز، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی، وزارت بحری امور، ٹی ڈی اے پی، اینیمل قرنطینہ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ریگولیٹری اتھارٹیز نے شرکت کی۔

آگاہی سیشن میں یورپی یونین کے ماہرین نے بین الاقوامی فوڈ سیفٹی معیارات اور کاغذ کے بغیر تعمیل کی سہولت فراہم کرنے میں اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے پورٹل کی فعالیت کی وضاحت کی۔ عمر حمید نے پاکستانی حکام اور یورپی کمیشن برائے ٹریڈ کنٹرول اینڈ ایکسپرٹ سسٹم کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برآمدات کو مزید آسان بنانے اور یورپی یونین کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے اینیمل قرنطینہ ڈیپارٹمنٹ کو ایک مجاز اتھارٹی کے طور پر رجسٹر کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی