چمن میں دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے، امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے،ترجمان حکومت بلوچستان

91
ترجمان حکومت بلوچستان کا حب رند مارکیٹ میں پیش آنے والے واقعہ پرافسوس کا اظہار

کوئٹہ۔ 10 جنوری (اے پی پی):بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے چمن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاعوام مشکوک سرگرمیوں سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں ، امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

اپنےمذمتی بیان میں شاہد رند نے چمن میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے، دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے،

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاکہ حکومت عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاعوام مشکوک سرگرمیوں سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں ، امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔