چین کے علاقے سنکیانگ میں زلزلہ ، 8 افراد ہلاک، 20 زخمی،1520 گھر تباہ

134

بیجنگ ۔ 11 مئی (اے پی پی) چینی کے مغربی علاقہ سنکیانگ میں شدید زلزلے سے8 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔زلزلے سے 1520 گھر تباہ ہو گئے اور مزید سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔ جمعرات کو چینی خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4 تھی ،زلزلہ کا مرکز کاشغر کے جنوب مغرب میں 213 کلو میٹر کے فاصلہ پر تھا ۔ امریکی ارضیاتی سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ کا مرکز کم گہرائی میں تھا ۔ چینی خبر ساں ادارہ نے زلزلہ سے 8اموات کی تصدیق کی ہے ۔تاجکستان کی سرحد کے ساتھ واقع زلزلہ سے متاثرہ یہ علاقہ زیادہ گنجان آباد نہیں ہے ۔