ڈی سی لاہور کا تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کا دورہ، صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لیا

112
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل نشتر زون کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور۔11جنوری (اے پی پی):ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے صفائی ستھرائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل کینٹ کے مختلف مقامات کے دورے کئے ۔ترجمان کے مطابق سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔ڈی سی لاہور نے کے پی کالونی، بھٹہ چوک نالہ، گرین سٹی، برکی روڈ اور پیراگون سوسائٹی میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور گرین سٹی میں ناقص صفائی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی۔

انہوں نے گرین سٹی اور پیراگون سوسائٹی انتظامیہ کو صفائی و سیوریج مسائل کے حل کی بھی ہدایت کی۔ڈی سی نے واسا حکام کو پی کے کالونی بھٹہ چوک نالہ کی صفائی کے احکامات دیئے۔انہوں نے سی او ایم سی ایل، ڈی ایم ڈی واسا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کو بطورِ ٹیم ورک حکمت عملی اپنانے اور صفائی وتجاوزات سے متعلق موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے فیلڈ میں تحصیل وائز دورے جاری اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔