اٹک۔ 11 جنوری (اے پی پی):اٹک پولیس نے قاتل خاتون سمیت چار اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔تھانہ فتح جنگ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرمہ اشتہاری حسینہ بی بی بیوہ غلام اور ساجد ولد محمد ریاض سکنائے ڈھوک ماڑی تحصیل فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جبکہ
تھانہ سٹی اٹک پولیس نے دھوکہ دہی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد عارف سکنہ محلہ امین آباد اٹک اور نذیر خان سکنہ سروالہ تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔ دونوں مجرم اشتہاری گزشتہ سال 2024 ماہ مارچ سے روپوش تھے۔