آسٹریلوی بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 56 رنز سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ۔11جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 56 رنز سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے ، کپتان میتھیو شارٹ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 109 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ، برسبین ہیٹ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے …

ایڈیلیڈ۔11جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے برسبین ہیٹ کو 56 رنز سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے ، کپتان میتھیو شارٹ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 109 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ،

برسبین ہیٹ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، نیتھن میک سوینی 43 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، ڈی آرکی شارٹ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، میتھیو شارٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

مزید خبریں