اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نا معلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے،مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔