33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومشوبزلیجنڈ شاعر احمد فراز کا 94 واں یوم پیدائش اتوار کو منایا...

لیجنڈ شاعر احمد فراز کا 94 واں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):معروف شاعر احمد فراز کا 94 واں یوم پیدائش اتوار کو منایا گیا۔ وہ 12 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے اور ان کا نام سید احمد شاہ تھا۔ انہوں نے شاعری کا آغاز احمد شاہ کوہاٹی کے نام سے کیا لیکن بعد میں افسانہ نگار فیض احمد فیض کے مشورے سے احمد فراز کا نام اختیار کر لیا۔ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ ’’تنہا تنہا‘‘ اس وقت شائع ہوا جب وہ گریجویشن کے طالبعلم تھے۔ احمد فراز نے اپنی شاعری سے اردو زبان میں کئی رنگ جمائے۔

احمد فراز کو ان کی خوبصورت لیکن سادہ شاعری کی وجہ سے موجودہ دور کے سب سے بڑے اردو شاعروں میں شمار کیا جاتا ہے۔احمد فراز کو ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے آدم جی ادبی ایوارڈ، ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔احمد فراز 25 اگست 2008 کو انتقال کر گئے اور انہیں اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ احمد فراز کے یوم پیدائش کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=545217

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں