ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دو منشیات فروش گرفتار

140
arrested
arrested

ملتان۔ 12 جنوری (اے پی پی):پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے سے شہر اولیاء کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کو سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر شبانہ پروین کی سربراہی میں تھانہ دہلی گیٹ،تھانہ پرانی کوتوالی،تھانہ گلگشت،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقوں محلہ جوادیہ،چوک دہلی گیٹ،چونگی نمبرنو،بستی کالرو،گھنٹہ گھر اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس دوران 38 گھروں سمیت دیگر اہم مقامات کی چیکنگ کی گئی، 75 افراد کی سی آر او چیکنگ اور پانچ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران ایک شراب فروش ملزم کو گرفتار کر کے 120لیٹر اور ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چار کلوگرام منشیات بھی برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔