جنیوا ۔ 12 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت سے یہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کو کہا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری رپورٹ میں بھارتی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے اور عشروں سے حل طلب اس تنازعہ کو جمہوری انداز میں مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خاطر یہاں سوشل میڈیا پر عائد پابندی کو فوری طور پر واپس لے