اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):آدم شوگر ملز کے منافع میں گزشتہ سال 54فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2023 کے مقابلہ میں سال 2024 کے دوران آدم شوگر ملز کے منافع میں 54فیصد یعنی 63.3ملین روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔جاری اعداد و شمار کے مطابق آدم شوگر ملز کا منافع 30ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے دوران 53.87فیصد کم ہوگیا۔اس دوران آدم شوگر ملز کا منافع 54.2ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ 30ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کے دوران کمپنی کو 117.5ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔