لاہور۔12 مئی (اے پی پی ) ویسٹ انڈیز گئے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز احمد شہزاد نے اپنی والدہ کی علالت اور اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پاکستان آنے کی درخواست کردی جو کہ پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ سے مشورہ کے بعد منظور کرلی۔ اب احمد شہزاد اپنی والدہ کی دیکھ بھال کےلئے وطن واپس آجائیں گے اور قومی ٹیم کو دوبارہ انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔