جوہانسبرگ ۔ 12 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے 2019ءمیں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیا دے دیا لیکن تب تک وہ تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ 2019ءورلڈکپ میں ٹیم کی نمائندگی پر مرکوز ہے، میگا ایونٹ کے بعد مجھ سمیت کئی سینئرز کھلاڑی کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور کر رہے ہیں، اگلے دو برس تک تینوں فارمیٹس میں بھرپور انداز سے ٹیم کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ورلڈکپ کے بعد کیریئر اختتام کرنے کا اعلان کروں گا۔