ساہیوال۔ 13 جنوری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ساہیوال کا ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ڈپٹی کمشنر پاک پتن سعدیہ مہر اور ڈی پی او پاک پتن طارق ولایت کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید اور آرپی او محبوب رشید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنرز رانا اورنگزیب، وحید حسن گوندل، رائے فیصل عمران اور نعمان قیصر بھی شریک تھے۔
کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور آرپی او محبوب رشید نے ٹرانسفر ہونے والے تینوں آفیسرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کو سراہا۔تینوں افسران نے بھرپور تعاون پر کمشنر اور آرپی او کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ڈپٹی کمشنر پاک پتن سعدیہ مہر اور ڈی پی او پاک پتن طارق ولایت کو تحائف دے کر ساہیوال سے رخصت کیا گیا۔