ملتان۔ 13 جنوری (اے پی پی):ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان نے اس حوالے سے وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی اور سیکیورٹی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس …
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
ملتان۔ 13 جنوری (اے پی پی):ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان نے اس حوالے سے وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی اور سیکیورٹی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران وی وی آئی پی اور کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکاروں کو تیار ہیں۔مزید برآں اسٹیڈیم کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔









