کولمبو۔13جنوری (اے پی پی):فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو 140 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، سیف اللہ اچکزئی نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے، گزشتہ روز کولمبو کے بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز …
فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو 140 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
کولمبو۔13جنوری (اے پی پی):فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے سری لنکا کو 140 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، سیف اللہ اچکزئی نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے، گزشتہ روز کولمبو کے بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے ، سیف اللہ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 68 گیندوں پر 93 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے،
محمد نعمان 49 اور غلام محمد 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سری لنکا پی ڈی کی جانب سے پریشانتھا نے دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکا ڈس ایبلڈ ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، گیان گونارتھنے 27 اور ادوگاما 16 رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان پی ڈی کی طرف سے غلام محمد اور واقف شاہ نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، سیف اللہ اچکزئی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔









