دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

116

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 600کیوسک اور اخراج 13 ہزار600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5ہزار 500کیوسک اور اخراج 5 ہزار 500 کیوسک ریکارد کیا گیا ہے۔ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1476.95 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.132 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1134.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.150ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ ہے۔