ملتان۔ 14 جنوری (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 17 جنوری کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔اس سلسلے میں پاکستانی سکواڈ نے منگل کے روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ٹیم کے تمام 15 کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑی کل بدھ کے روز بھی صبح دس بجے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔