اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو )اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کریں گے۔ اجلاس میں یکم فروری سے 5 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جانے والی دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ گیمز میں 15 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال ، سائیکلنگ ، چیس(شطرنج)، فٹ سال، جمناسٹک، روپ سکپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، رسہ کشی اور والی بال شامل ہیں۔ گیمز میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کے طلباء وطالبات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔