ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 312افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

103
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ملتان۔ 15 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں334ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر312 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں314، شجاع آباد میں15 اورجلال پورپیروالامیں پانچ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد84ہے۔

ملتان شہر میں81 اورشجاع آباد میں 3 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں223میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ملتان شہر میں210،شجاع آباد میں 9 اورجلال پور پیر والا میں 4 میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔ایک کرائم اور19متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر312افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ملتان شہر میں290،شجاع آباد میں17اورجلال پور پیر والا میں 5 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔