وفاقی وزیر اطلاعات کا سعودی عرب میں پاکستان کے پریس قونصلر محمد عرفان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

140
Federal Minister of Information
Federal Minister of Information

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے سعودی عرب میں پاکستان کے پریس قونصلر محمد عرفان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے محمد عرفان اور دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عرفان کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ والدکا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔