چنیوٹ میں "ستھرا پنجاب پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،

112

چنیوٹ۔ 15 جنوری (اے پی پی):چنیوٹ میں "ستھرا پنجاب پراجیکٹ” کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت نجی صفائی کمپنی منور اینڈ برادرز کل سے صفائی آپریشن شروع کرے گی۔ چنیوٹ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی، سردار ذوالفقار علی شاہ، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل، اے ڈی سی جی محمد طلحہ سعید، صدر انجمن تاجران جمیل فخری، اور منور اینڈ کمپنی کے سی ای او نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا الیاس چنیوٹی نے کہا، "صفائی نصف ایمان ہے۔” سردار ذوالفقار علی شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صفائی کے حوالے سے دلیرانہ اور تاریخی اقدامات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "صفائی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔