آئیگا نتالیہ سویٹیک اور ایما راڈوکانو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو ،ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک اور انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا نتالیہ سویٹیک نے عمدہ کھیل …

میلبورن۔16جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو ،ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک اور انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار ایما راڈوکانو اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا نتالیہ سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد سلواکیہ کی حریف کھلاڑی ربیکا شرمکووا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ 22 سالہ برٹش ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے دوسرے رائونڈ میچ میں امریکی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیموواکو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا نتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد سلواکیہ کی حریف کھلاڑی ربیکا شرمکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں 22 سالہ برٹش ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیموواکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ میگا ایونٹ کے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں آئیگا نتالیہ سویٹیک کا مقابلہ برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو سے ہوگا۔