ڈیرہ اسماعیل خان،چشمہ شوگر ملز کے کین منیجر لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج

96

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 16 جنوری (اے پی پی):چشمہ شوگر ملز کے کین منیجر ثناء اللہ شاہ لاپتہ ہوجانے کے بعد اغوا ء کا مقدمہ درج کردیاگیا۔چشمہ شوگر ملز 1 ڈیرہ کے کین منیجر ثناء اللہ شاہ، جو کہ بھکر سے ڈیرہ آتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں، ان کے بیٹے محمد عثمان کی رپورٹ پر اغوا ءکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ محمد عثمان کے مطابق، ان کے والد پنجاب کے علاقے داجل آفس گئے تھے اور 12 جنوری کی رات کو اپنی کار کلٹس میں ڈیرہ آ رہے تھے۔ جب وہ ڈیرہ دریا پل کراس کر کے آ رہے تھے، تو اچانک ان کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ لاپتہ ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اہل خانہ اور عزیزوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔