وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کر دیں

158
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کر دی ہیں ، حج کے موقع پر خدمات سر انجام دینے والے معاونین کے فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں ۔ جمعہ کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی نگرانی میں اس فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں جمعہ کو شالیمار گرائونڈ میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی ٹرائل دوڑ کا آغاز کیا گیا تاکہ فٹنس ٹیسٹ کے لئے مناسب وقت کا تعین کیا جا سکے، اس ٹرائل دوڑ میں جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد حیدر یلدرم، ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

یہ فٹنس ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ معاونین جسمانی طور پر حج کے دوران ہونے والی محنت اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل ہوں۔ وزارت مذہبی امور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج 2025 کے دوران پاکستانی حجاج کو تمام تر سہولتیں اور معاونت فراہم کی جا سکے ۔