وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءپیسفک کے 72ویں سیشن سے خطاب

221

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاءپیسفک کے 72ویں سیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان 2030ایجنڈا برائے پائیدار ترقی اور پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جی)کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے‘ حکومتی وژن 2025مجموعی ترقی اور پائیدار ترقی کے حصول کیلئے جامع طویل المدتی سٹریٹجی فراہم کرتا ہے۔انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان ایک نمایا ں ملک ہے،آئی ٹی سیکٹر پاکستانی معیشت کا کامیاب ترین سیکٹر ہے ،2014ء میں اس سیکٹر نے قومی خزانے میں 126.30ارب روپے کا اپنا حصہ ڈالا۔آئی ٹی سیکٹرمیں سرمایہ کاری میں بھی 5.1 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سائنسی و ٹیکنالوجیکل پیشرفت کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔پاکستان میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی قومی فوکل پوائنٹ ہے۔