ایبٹ آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مخصوص افراد کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے مسائل سنے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کےعوامی ایجنڈا کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس ایبٹ آباد امان اللہ سعید کی زیر صدارت جمعہ کے روز مخصوص افراد کے مسائل کے حل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد ہوا
جس میں سپیشل پرسنز اور اُنکے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے جنہیں حل کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کیے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہی خصوصی افراد کے مسائل کو حل کرنا ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔