آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا

188
ICC Women's Under-19 T20 World Cup

کوالالمپور۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرا دیا ، سکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15.1 اوورز میں 48 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ایما ولسنگھم 12 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ،

ایلینور لاروزا اور کائومی بیری نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آسٹریلیا انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 6.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کیٹ پیلے نے ناقابل شکست 29 رنز بنائے ، کائومی بیری کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔