تخت بھائی سرکل پولیس کی کارروائیاں، ٹرانسفارمر چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار

پشاور۔ 18 جنوری (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تخت بھائی سرکل پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے انجام دی۔ ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار …

پشاور۔ 18 جنوری (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تخت بھائی سرکل پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے انجام دی۔ ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار شدگان میں صاحب زادہ ، فضل شاہ اور حارث شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 کوائلز اور 10 کلوگرام تانبا برآمد کیا، جو کوائلز سے نکالا گیا تھا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اہم انکشافات اور مزید ریکوری کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، واردات میں ملوث دیگر ساتھیوں کی تلاش اور تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلعی پولیس مردان نے اس کارروائی پر عوام کو یقین دلایا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس سٹیشن کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔