لاہور۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ہفتہ کو رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد کی رہائشگاہ پر گئے اوران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے میاں نصیر احمد سے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا،دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں،والدین کا کو ئی نعم البدل نہیں۔
وفاقی وزیر نے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ حوصلے وہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ۔