پاکستان کاافغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈ سے اظہار تشکر

125
پاکستانی زائرین خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):پاکستان نے ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکا افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان، افغانستان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ناروے پناہ گزین کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگلینڈکا افغانستان کی انسانی صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہے، اگر دنیا جنگ کے بعد افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑتی اور ملک کے اندر عوام کی خوشحالی کے لئے سازگار سماجی و اقتصادی حالات پیدا کرتی تو یہ زیادہ مناسب ہوتا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے چالیس سال سے40 لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی فراخدلی سے میزبانی کی ہے، واپس بھیجے گئے لوگ بغیر کسی دستاویز یا رہائشی ثبوت کے غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے، مغربی ممالک میں آباد کاری کا وعدہ کرنے والے ہزاروں افغان شہریوں کے معاملات پر پیش رفت تکلیف دہ طور پر سست روی کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کو دی جانے والی انسانی امداد ابھی تک انتہائی کم ہے اور گزشتہ سال مطلوبہ فنڈز کا صرف 37.5 فیصد اسے دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ،پاکستان افغانستان میں انسانی صورتحال سے نمٹنے اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔