ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد، چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

66
سیالکوٹ، پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدواروں کا دوڑ ٹیسٹ (کل) ہو گا

سیالکوٹ۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ترجمان کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ منعقد کی جس میں ضلع بھر سے افسران و ملازمین،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سیالکوٹ صابر حسین نے پولیس کے چاک و چوبند دستے سے سلامی لی، انہوں نے پریڈ کا معائنہ اور جوانوں کا ٹرن آئوٹ چیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ پولیس فورس کے جوانوں کو جسمانی و ذہنی طور پرمضبوط رکھتی ہے،جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور لا اینڈ آرڈر کی حالت میں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔