- Advertisement -
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):ایوان بالا نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دیدی۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے تحریک پیش کی کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ایکٹ 2018 میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین (ترمیمی) بل 2024 قومی اسمبلی سے منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل شق وار منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548828
- Advertisement -