اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی نے ایف پی ایس سی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کر دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی اورانھیں ایف پی ایس سی سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔