34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مکران کی زیر صدارت لائیو سٹاک کے ضلعی...

ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مکران کی زیر صدارت لائیو سٹاک کے ضلعی افسران کی ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک مکران ڈاکٹر سخی بخش بلوچ کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے ضلعی افسران کی ماہانہ کارکردگی،منصوبوں کی تکمیل اور دیگر امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لائیوسٹاک کے ضلعی افسران نے اضلاع کے اندر اپنی کارکردگی کے بارے میں ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے لائیوسٹاک کی سرگرمیوں اورمویشی پال کسانوں کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تمام ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ ڈویژن میں دودھ کی پیداوار کے مکمل ریکارڈ پر توجہ دیں اور تمام افسران جانوروں کو لمپی سکن بیماری سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لیے ان کی بروقت ویکسینیشن کریں ، اسی طرح تمام افسران اپنے اپنے ضلع میں ڈی وارمنگ اور ویکسینیشن آگاہی مہم چلانے کیلیے بینرز اور دیگر اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں میں اس حوالے سے شعور بیدار ہو۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548855

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں