راولپنڈی۔21جنوری (اے پی پی):تھانہ واہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 07 مسروقہ موٹر سائیکلز ،چھینی گئی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں نور اللہ اور عبداللہ شامل ہیں،ملزمان سے07 مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 15 ہزار روپے برآمدہوئے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549153