لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

98

لاہور۔21جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح/رات کے اوقات میں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھا ئے رہنے کی توقع ہے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی جبکہ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب46رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 158فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ذکی فارمز 197،عسکری ٹین167،یو ایس قونصلیٹ 196،عسکری ٹین358،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 164،پاورزون185،ایوی گرین 198،یو ایم ٹی 165،ہنڈا گیٹ وے 185اورفدا حسین روڈ پر 163ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔